حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران سمیت اس ملک کے ساحلوں، جزائر اور سرحدوں کے خلاف امریکی صیہونی دشمن کی مسلط کردہ جنگ کے آغاز سے ان خطرات کا مقابلہ کرنے اور وطن عزیز کے دفاع کے لیے ایرانی معزز عوام نے آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے"جان فدا برائے ایران" نامی عوامی مہم شروع کی؛ تاہم اب تک 30 ملین سے زیادہ ایرانیوں نے اس مہم میں حصہ لیا ہے اور یہ تعداد اب بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
"جان فدا برائے ایران" قومی مہم میں 30 ملین ایرانیوں نے نام لکھوا کر اسلامی جمہوریہ ایران میں دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی عوامی فوج تشکیل دے دی ہے۔
واضح رہے رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے بھی رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله العظمیٰ شہید سید علی خامنہ ای کے چہلم کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں "جان فدا برائے ایران" مہم کا تذکرہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ عوام کا جتنا ممکن ہو سکے چوکوں، محلوں اور مساجد میں موجود ہونا، پہلے سے زیادہ ضروری معلوم ہوتا ہے۔ یقیناً عوام کی میدان میں موجودگی اور مظاہرے مذاکرات کے نتیجے میں مؤثر ہیں؛ جس طرح ”جان فدا برائے ایران“ مہم میں لاکھوں لوگوں کی حیرت انگیز اور بڑھتی ہوئی تعداد بھی اس میدان میں ایک مؤثر عنصر ہے۔










آپ کا تبصرہ